ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کنداپور : کنویں میں چھلانگ لگا کر نوجوان نے کرلی خودکشی 

کنداپور : کنویں میں چھلانگ لگا کر نوجوان نے کرلی خودکشی 

Sat, 17 Sep 2022 00:03:11    S.O. News Service

کنداپور،16؍ستمبر (ایس او نیوز) ہوسانگڈی کے اماسے بیل پولیس اسٹیشن حدود میں ونیا نامی ایک نوجوان نے کنویں میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔
    
خود کشی کی خبر ملنے کے بعد جب پولیس کا عملہ جائے وقوع  پر پہنچا تو مقامی لوگوں میں سے کوئی بھی شخص کنویں سے لاش باہر نکالنے کے لئے تیار نہیں ہوا ۔ بالآخر پرکاش نامی پولیس اہلکار نے خود ہی کنویں میں اتر کر لاش کو اوپر لانے کی کارروائی انجام دی ۔ سب انسپکٹر سوبنّا ، اے ایس آئی اومیش نائک اور دیگر عملے نے اس کارروائی میں تعاون کیا۔
    
نوجوان کی خود کشی کا سبب ابھی معلوم نہیں ہوا ہے ۔ پولیس نے کیس درج کر لیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہے ۔


Share: